عمران خان کا نریندر مودی کے پیغام کا خیر مقدم

March 22, 2019

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے پیغام کو خیر مقدم کیا اور انہیں ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ نریندر مودی نے مجھے میسج کر کے یوم پاکستان پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کے پیغام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جواب دیا اور کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام تشدد اور دہشت گردی سے پاک ماحول میں ایک جمہوری ، پر امن،ترقی پسند اور ترقی یافتہ خطے کے قیام کےلئے مل کر کام کریں۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے پیغام کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کےلئے جامع مذاکرات کئے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے پاکستانی عوام کے لیے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہےکہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے جامع مذاکرات ہوں، بھارت سے امن اور عوام کی خوشحالی پر مبنی تعلقات کیلئے مذاکرات ہوں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کے پیغام بھیجا جس میں پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنے میسج میں کہاکہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو ۔