ابھی فیصلہ نہیں ہوا پاکستان کو کتنا قرض دینگے، آئی ایم ایف

March 23, 2019

اسلام آباد (خبرایجنسی) آئی ایم ایف کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے نمائندے جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو کتنا قرضہ دیا جائیگا؟ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،ہم پاکستانی حکام کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں، بات چیت کا عمل جاری ہے،جلد آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کا دورہ کریگا۔آئی ایم ایف کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے نمائندے جیری رائس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قرض کے حوالے سے ہم پاکستانی حکام کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور بات چیت کا عمل جاری ہے۔