شہید اہلکار فاروق کو 6 گولیاں لگیں

March 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہید پولیس اہلکار محمد فاروق کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ایم ایل او کے مطابق شہید اہلکار کو 6گولیاں لگی ہیں،ایک گولی منہ میں اور پانچ سینے پر لگیں۔چار گولیاں جسم سے آر پار ہوئیں جبکہ دو گولیاں جسم سے نکال لی گئی ہیں۔