گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی

March 23, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں آج پولو گراؤنڈ میں تقریب ہوگی جس میں معروف گلوکار علی ظفر ، اختر چنال سمیت دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ہونگے جبکہ عام لوگ بھی تقریب میں شرکت کرسکیں گے عوام کا داخلہ دن 2بجے شروع ہو گا تقریب میں شرکت کے لئے شہریوں کو شناختی ساتھ لازمی لاناہوگااس موقع پر فاتح ٹیم کو ایوارڈ ز دئیے جائیں گے ۔