وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی مسجد کی تقریب میں سر ڈھک کر شرکت

March 23, 2019

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے آکلینڈ کی مسجد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں سرڈھک کر شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کی صورت حال پر مسلم کیمونٹی کے تعاون اور یک جہتی کو سراہا، مسلم خواتین کو گلے لگا کر دلاسا دیا، چھوٹی بچی نے وزیر اعظم کو اپنے ہاتھوں سے بنا تحفہ دیا۔

جیسنڈا آرڈن آکلینڈ کی مسجدِعمر میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوئیں جہاں لوگوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلم کمیونٹی کے تعاون اور یک جہتی کیلئے شکر گزار ہیں۔

جسینڈا آرڈن نے مزید کہا کہ جب مساجد کے دروازے بند کرنا اور دروازوں پر تالے لگانا مکمل جائز تھا، تو مسلم کمیونٹی نے بالکل اس کے مخالف کیا، جس پر وہ پورے نیوزی لینڈ کی جانب سے مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

اس موقع پر مقامی گروپ نے ہاکا بھی پرفارم کیا۔