’مودی کا پیغام ’دیر آید درست آید‘ کے مترادف‘

March 23, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پیغام کو دیر آید درست آید کے مترادف قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام’ نیاپاکستان ‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس پیغام کے باوجود بھارت سے کچھ بعید نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے پیغام کے باوجود کوئی بعید نہیں کہ 19 مئی کو بھارتی الیکشن سے پہلے کوئی اور چال بھی چلی جائے،ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے پروگرام میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کے مطالبے کا بھی جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاولزرداری کس قسم کی کارروائی چاہتے ہیں؟وہ خود حکومت میں ہوتے تو کیسی کارروائی کرتے؟ ہمیں لکھ کر بتادیں ،ہم بات کرنے کےلئے تیار ہیں۔