پاکستان آسٹریلیا کا دوسرا ون ڈے آج ہوگا

March 24, 2019

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں ناکامی کے بعد شاہین اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پلٹ کر وار کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا سوویں ون ڈے میں مد مقابل ہوں گے اب تک ایک روزہ کرکٹ میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

آسٹریلیا نے 63 اور قومی ٹیم نے 32 میچز میں کامیابی سمیٹی، پاکستانی ٹیم سیریز میں واپسی کے لئے پر عزم ہے۔

سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائے گا، دونو ں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔