پسکوٹاسک فورسز کی بقایاجات کی مد میں نادہند گان سے33لاکھ کی ریکوری

March 24, 2019

پشاور (لیڈی رپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کیخلاف مردان1ڈویژن میں بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 33,50000/-روپے کی ریکوری کی ،19میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا،67 کنڈے ہٹائے گئے،9میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 28 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،جبکہ مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.96ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ، چار منگ اور گڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 21کنڈے ہٹائے گئے ، 12افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،تخت بائی ڈویژن کی ٹیموں نے مستقل منقطع شدہ نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 23050روپے جبکہ دیگر نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 730067/- روپے کی ریکوری کی گئی،کاٹلنگ ,رستم،گڑھی کپورہ اور سخاکوٹ سب ڈویژنز کے علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کاروائی کی گئی ، اس موقع پرکئی خطرناک تاروں کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔