3 افراد گرفتار ، گاڑی سے پولیس لا ئٹ فرنٹیرکانسٹیبلری کی یو نیفارم اوراسلحہ بر آمد

March 24, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھا نہ کو ہسار پولیس نے سپیشل چیکنگ کے دوران دامن کو ہ کے قریب تین ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پولیس ڈسپلے لا ئٹ (ریوالونگ لائٹ)، فرنٹیرکانسٹیبلری کی یو نیفارم ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔پولیس دامن کو ہ پر ناکہ گا ڑ یوں ، مشکو ک افرادکی چیکنگ کے سلسلہ میں مصروف تھی کہ اسی دوران ایک کا ررجسٹر یشن نمبر اے ای ایف -666 کومشکوک جانتے ہو ئے روکا ،جس میں تین افراد سوار تھے جنہوں نے اپنا نا م عما دخا ن سکنہ سخا کو ٹ تحصیل درگئی ضلع ما لا کنڈ، تا ج الر حمان سکنہ تحصیل بٹ خیل ضلع مالا کنڈ، اور ادریس خا ن سکنہ تنگی ضلع چارسدہ بتا یا ، گاڑ ی کی تلا شی لینے پر گاڑی میں سے ایک پولیس ڈسپلے لا ئٹ ، ایک ایس ایم جی گن معہ ایمو نیشن اور ایف سی کی یو نیفارم بر آمد کر کے گا ڑ ی کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔