برمنگھم میں گاڑیوں کا تصادم، دو بچوں سمیت4افراد زخمی ہوگئے

March 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


لندن (پی اے) برمنگھم میں گاڑیوں کے سنگین تصادم میں3اور5سالہ دو بچوں سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔ ارڈنگٹن کے سمر روڈ پر لوگوں کو لے جانے والی ایک گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی۔ بالغ افراد کو زندگی تبدیل کرنے والے ممکنہ زخم آئے ہیں۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے بتایا ہے کہ چاروں افراد کو کار کے ڈرائیور سمیت اسپتال لے جایا گیا۔ ووکس ویگن گولف کے ڈرائیور کے سنگین زخمی ہونے کا امکان ہے۔ پولیس نے سٹن نیو روڈ اور یارک روڈ کے جنکشن پر سمر روڈ کو بند کردیا اور حادثے کے عینی شاہدین سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔