مہنگائی کے ڈرون حملے کر کے عوام کو زدہ درگور کر دیا گیا، راشد محمود خان

March 25, 2019

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر و رکن سنٹرل کمیٹی راشد محمود خان بابوزئی، صوبائی نائب صدر ملک ندیم خان، صوبائی نائب صدر کامران صدیق اور مسلم لیگ کے سینئر قبائلی رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور رہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار رتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ عوام غیر محفوظ ہو چکے ہیں حتیٰ کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی علاقہ بھی محفوظ نہیں رہا جہاں ڈاکوئوں کی طرف سے رکشہ چھیننے کے دوران مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ انہں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ کر کے عوام کو تحفظ فراہم کر دیا گیا تھا لیکن موجودہ حکمرانوں کی نااہی سے خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے غربت و بے روزگاری کا خاتمہ ضروری ہے لیکن حکمرانوں کی نااہلی سے غربت و بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے اور عوام غیر محفوظ ہو گئے ہیں موجودہ حکمرانوں کی طرف سے تبدیلی لانے نیا پاکستان بنانے اور پاکستان مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بجائے ملک کو تباہی و بربادی سے دو چار کر دیا گیا ہے مہنگائی کے ڈرون حملوں کے ذریعے عوام کو زندہ درگور کر دیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ عوام کو چھ ماہ بعد ہی میاں محمد نواز شریف حکومت کی یاد ستانے لگی ہے۔