کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،خاتون سمگلر ائر پورٹ پر گرفتار

March 25, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے نیواسلام آباد ائر پورٹ سے بھاری مالیت کی 13 کلوگرام ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی اطلاع پرفلائٹ نمبرکیوآر633کے ذریعے دوحاکے راستے ویاناجانے والی میرپور آزاد کشمیرکی رہنے والی برطانوی شہریت کی حامل خاتون کوثریونس کو حراست میں لے لیا گیا اے این ایف کے عملے نے خاتون ملزمہ کے ٹرالی بیگوں اور لیدر کے ٹکڑوں چھپائی گئی 13کلو126گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق خاتو نمنشیا تسمگلروں کے بڑے نیٹ ورک کاحصہ ہے ۔پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔