واشک،مغوی بازیاب، مسروقہ گاڑی برآمد،چار ملزمان گرفتار

March 25, 2019

واشک(آن لائن) بسیمہ لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب اورمسروقہ گاڑی برآمد کرلی جبکہ چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مسلح ملزمان واشک کے علاقے گراگی رخشان سے تیل بردار پک اپ اسلحہ کے زور پر چھین لی اور ڈرائیور کو بھی اپنے ساتھ لے گئے اطلاع ملتے ہی لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے گلغلی پہاڑی علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد مغوی ڈرائیور غلام حیدر کو بازیاب کراکے گاڑی برآمد کرلی اوردوملزمان زاہد حسین اور محمد نسیم کو گرفتار کرلیا جن کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کرم خان اور نصیب اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔