لاہور آرٹس کونسل الحمرا کےزیر اہتمام محفل مشاعرہ

March 25, 2019

لاہور( خبر نگار)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔یوم پاکستان کی نسبت سے شعراء کرام نے حصول پاکستان کے قائدین کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔مشاعرہ کی صدارت کنول فیروز نے کی۔نظامت کے فرائض ن شاعر نیاز حسین لکھویرا نے ادا کئے۔مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مشاعرہ میں شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے یوم پاکستان کے دن کے بھرپور طریقے سے منانے کے رواں برس اعلی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی جسے مد نظر رکھتے ہوئے تما م سٹاف نے دل و جان سے محنت کی اور یوم پاکستان کی تمام تقریبات کو کامیاب بنایا۔عوام کی بڑی تعداد نے الحمرا کے پروگراموں میں شرکت کی ۔