وزیراعلیٰ بزدار چپ کی پالیسی ترک کرکے اب فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے

March 25, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنس میں بہتری لانے ، حکومتی سطح پر کمیونیکیشن بڑھانے اور اپوزیشن کے خلاف جارحانہ پالیسی بناے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گورننس کے محاذ پر پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کریں گے ۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے سے ملاقات کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نئی حکمت عملی بنالی ہے، وزیراعلی پنجاب اب چپ کی پالیسی کو ترک کرکے فرنٹ فٹ پر آکر کھلیں گے ۔