ملازمین کی پنشن کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

March 26, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چیئر مین پی ایچ اے آصف محمود اور ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں میونسپل کارپوریشن اور پی ایچ اے کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملازمین کی پنشن کے حوالے سے مسائل پر دونوں محکموں کے موقف کو سنا گیا اور ڈپٹی کمشنر و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی نے حکم جاری کیا کہ اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ریٹائرڈ ملازمین کو جلدازجلد پنشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس کے دوران میٹروبس پلرز کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے بھی تجاویز دی گئیں اور پی ایچ اے کو درپیش مالی مسائل زیر بحث آئے ۔