برطانیہ کی مصروف شاہراہ پرشتر مرغ کامٹر گشت

March 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانیہ کی ایک مصروف شاہراہ پر شتر مرغ کے مٹر گشت کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

یہ منظر برطانیہ کے ٹاؤن کول چیسٹرمیں دیکھا گیا، جہاں سڑک پرایک شتر مرغ نہ صرف آزادی سے گھوم رہا تھا۔

سڑک کے بیچوں بیچ گھومتے شتر مرغ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر سے بیحد محظوظ ہوئے اور یہ مناظراپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق شتر مرغ اپنے مالک کے پنجرے سے بھاگ نکلا تھاتاہم کچھ گھنٹوں بعد شرارتی شتر مرغ کو پکڑ کر سڑک کلیئر کروائی گئی اور اُسے مالک کے حوالے کردیا گیا۔