’’پاکستان 2047 میں 2 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائیگا ‘‘

March 28, 2019

ورلڈ بینک کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر میلنڈا گڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر اصلاحات جاری رہیں تو 2047 میں پاکستان دو ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا ۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلنڈا گڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم اصلاحات سے ہی پاکستان ان چیلنجز پر نہ صرف قابو پا سکتا ہے بلکہ اس کی شرح نمو میں بھی قابل قدر اضافہ ہوگا ۔

ورلڈ بینک کے چیف اکانومسٹ ہانس ڈائمرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت بڑا مسئلہ ادائیگوں کا عدم توازن ہے کیونکہ پاکستان کی امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی تمام تر توجہ اصلاحات پر دینا ہوگی، ٹیکس اصلاحات سے ہی ریونیو بڑھے گا ، انڈسٹری لگے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔