پشاور میں دوپٹہ سر سے گرنے پر بیوی کے بال کاٹ دیئے

March 29, 2019

پشاور میں شوہر نے شادی کی تقریب میں خاتون کے سر سے دوپٹہ گرنے پر بیوی کے سر کے سارے بال کاٹ دیئے۔

شوہر نے اپنی بیوی کو معمولی تکرار پر اس کے سر کے بال کاٹنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جھگڑا شادی کی تقریب میں سر سے دوپٹہ گرنے پر شروع ہوا تھا، جس پر شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ رپورٹ کرنے کی صورت میں شوہر نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں، ملزم کی تلاش جاری ہے۔