فیصل آباد: مہلک نشہ آئس فروخت کرنے والی 2 خواتین گرفتار

March 30, 2019

اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر فیصل آباد کے تعلیمی اداروں میں مہلک نشہ آئس فروخت کرنے میں ملوث 2خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ اعلیٰ حکام تعلیمی اداروں میں خواتین کے ذریعے آئس فروخت کرنے کی رپورٹ دی تھی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا روڈ کے علاقے میں کارروائی کرکے تعلیمی اداروں میں آئس فروخت کرنے والی 2 خواتین اقرا اور صائمہ کو گرفتار کرکے پانچ سو چالیس گرام آئس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔