دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آورمنایا گیا

March 31, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


زمین سے محبت کے اظہار کے طور پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آورمنایا گیا۔

زمین سے محبت کے اظہار کے لیے دنیا بھر کی طرح ہفتے کو پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا،قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت اہم سرکاری عمارتوں میں بھی رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نوبجے تک اضافی بتیاں ایک گھنٹے کے لیے بند رکھی گئیں۔

ارتھ آور کے دوران سندھ اسمبلی کی ایک گھنٹے تک تمام لائٹیں بند رہیں جس کے بعد اساتذہ اورطلبہ نے قندیلیں روشن کیں۔

لاہور میں ارتھ آور کی تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق، اداکارہ نور اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پرآتش بازی ، اُڑتی لالٹینوں اور غباروں کو ہوا میں چھوڑا گیا

اسلام آباد میں بھی زمین سے محبت کا اظہار کیا گیا ، پارلیمنٹ ہاؤس ، وزیراعظم آفس کی غیر ضروری روشنیاں ایک گھنٹے کےلیے بند کردی گئیں۔

پشاور میں ارتھ آور کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی سمیت دیگر اہم عمارتوں میں اضافی بتیاں بجھا دی گئیں جبکہ شہریوں نے گھروں میں بھی اضافی بتیاں گل کردیں ۔

کوئٹہ میں ارتھ آور کے دوران بلوچستان اسمبلی ، وزیر اعلیٰ ہاؤس ، کوئٹہ ائیر پورٹ اور دیگر اہم عمارتوں کی اضافی بتیاں بجھا دی گئیں۔

شہریوں اور تاجروں نے بھی اپنے گھروں اور تجارتی مراکز میں فالتو لائٹیں بند رکھیں ۔