کرائم ہارر فلم’جوکر‘کا ٹریلر جاری

April 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم’ جوکر‘کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔

ہدایتکارٹوڈ فلپس کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھوم رہی ہے جو حالات و واقعات کی پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنیوالے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں۔

بریڈلے کوپراورٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکارجوا کوائین فیونکس مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو ں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو،زیزی بیٹس،بِل کیمپس،فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت4اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔