شازیہ خشک نے ہوٹل میں کتاب کارنر قائم کروا دیا

April 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


مشہور پاکستانی لوک فنکارہ شازیہ خشک کی کتاب دوستی، نیشنل ہاوے کے ہوٹل میں کتاب کارنر قائم کروادیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ لوک فنکارہ شازیہ خشک نے نیشنل ہاوے کےہوٹل میں کتاب کارنر قائم کروادیا، اس موقع پر منعقدہ میوزیکل شو میں شازیہ خشک نے قلندری دھمال پیش کر کے اعلی افسران کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

ممتاز ماہر تعلیم اور مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی ، کمشنر حیدرآباد ڈویزن عباس بلوچ وائس چانسلر سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے اسٹیج پر صوفیانہ کلام کے دوران شازیہ خشک کا خوب ساتھ دیا۔

شازیہ خشک نے اپنا مشہور گانا دانے پہ دانہ گا کر محفل لوٹ لی۔

اس موقع پر لوک فنکارہ شازیہ خشک نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوٹل اور پیٹرول پمپ پر اُن کے مشورےسے سلیم آرائین نے کتاب کارنر قائم کیا ہے۔

شازیہ خشک نے اپنی جانب سے درجنوں کتابیں اس کتاب کارنر کے لیے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی کو پیش کیں، تمام یونیورسٹی کے چانسلرز نے شازیہ خشک کی کتاب دوستی کو سراہا۔