اسلام آباد، لذیز کھانوں کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر

April 08, 2019

اسلام آباد میں لذیز کھانوں کا تین روزہ میلہ ختتام پذیر ہو گیا۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم کی مناسبت سے شہر شہر کے کھانوں کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر ہو گیا ، بار بی کیو ، چپلی کباب ،کٹا کٹ اور دیگر کھانوں سے اسلام آباد کے باسیوں نے خوب لطف اٹھایا ۔

والدین کے ساتھ آنے والے بچوں کی خوشی تو سب سے زیادہ رہی ،ملک بھر کے مختلف ذائقے ایک ہی جگہ دکیھ کر وہ پھولے نہیں سما رہے تھے ۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقاریب ہونی چاہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس میلے کے زائقے ایک عرصے تک یاد آتے رہیں گے ۔