اپنے بال کٹوانے تھے، ہیئر ڈریسر کو ہی گنجا کرکے چلتا بنا

April 11, 2019

چین میں بال کٹوانے کیلئے آنے والے ایک گاہک نے اپنا ہیئر اسٹائل خراب ہونے پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین کے شہر Chongqing میں ایک ہیئر ڈریسر کی دکان پر آنے والے شخص کا ہیئر اسٹائل خراب ہوا تو اس کا موڈ بھی بگڑ گیا۔

اس شخص نے زبردستی بال کاٹنے والے نائی کو کرسی پر بٹھا کربطور سزا اس کا سر مونڈھ ڈالا۔

بے چارہ ہیئر ڈریسر بھی اس شخص کے خوف سے ڈرے سہمے بیٹھ کراپنی زلفیں کٹتے دیکھتا رہا۔

ہیئر ڈریسر کا سر مونڈھنے کے بعد یہ شخص وہاں سے روانہ ہوگیا تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔