شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری شہید

April 13, 2019

قابض بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور دہشت گردی جاری ہے اور ہر روز معصوم کشمیریوں کو ریاستی جبر کے ذریعے شہید کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارت کی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے گیہند میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

آخری اطلاعات تک مذکورہ علاقے میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری تھا۔