ورلڈکپ کیلئے بھارت کے ممکنہ 15کھلاڑی؟

April 13, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، میگا ایونٹ کے لئے نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اسکواڈ کا اعلان 18اپریل کو کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم کا اعلان 15اپریل کوممبئی میں کیا جارہا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی نظریں ورلڈ کپ کے لئے بھارتی اسکواڈ پر بھی لگی ہیں۔

کپتان ویرات کوہلی کہہ چکے ہیں کہ کھلاڑیو اور اُن کی پوزیشن پہلے ہی طے کرلی گئی ہے، ایک یا دو جگہ ہیں جن پر مقابلہ ہے۔

کپتان اور چیئرمین آف سلیکٹرز ایم ایس کے پرساد کا کہنا ہے کہ فارمیٹ مختلف ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل پرفارمنس اسکواڈ کے انتخاب پر اثرانداز نہیں ہوگی۔

بھارتی اخبار نے15 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے ، جو ممکنہ طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں میں روہیت شرما، شیکھر دھون، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی شامل ہیں جبکہ امباتی رائیڈو، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی، رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیامڈل آرڈر کے لئے ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔

بولرز میں کلدیپ یادیو، یوزویندر چاہل، بھونیشور کمار، جسپریت بومرہ، محمد شامی اور دیپک چاہر پر سلیکٹرز کی نظریں لگی ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء انگلینڈ اور ویلز میں 30 مئی سے شروع ہورہا ہے جو 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ 16 جون کو ہوگا۔