لاہورہائیکورٹ،جماعت الدعوۃاورفلاحِ انسانیت فائونڈیشن کےاثاثےتحویل میں لینےپرحکومت کیخلاف درخواست دائر

April 16, 2019

لاہور(آصف محمود)جماعت الدعوۃ کےامیرحافظ سعیدنےوفاقی اور پنجاب کی حکومت کی جانب سےجماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کےمنقولہ و غیرمنقولہ اثاثوں کوتحویل میں لینےکےاقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے۔ رٹ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 10فروری 2018ء کو جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کی منقولہ و غیر منقولہ پراپرٹیز کو تحویل میں لینے کا آرڈیننس بغیرکسی قانونی اتھارٹی کےتحت جاری ہوا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ پٹیشن میں کہا گیا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو اپنے شہریوں پر حکومت کرنے کے لئے خود اپنے قوانین بناتا ہے۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن کی ملک بھر میں ملکیتی 369 ایمبولینسوں نے 72 ہزار افراد کی مددکی اورصرف 2017ء میں 6لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا۔