نیب نے رابی سینٹر کرپشن کیس میں 3 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

April 16, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے رابی سینٹر کرپشن کیس میں3ملزمان کیخلاف 29کروڑ اور 29لاکھ روپے کا ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کر دیا۔نیب نے 3ملزمان گل رحمٰن، ڈاکٹر عبدالرشید اور چوہدری محمد سعید کو فریق بنایا ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے کمرشلائزیشن کروائے بغیر رابی سینٹر میں دکانوں کی فروخت کی اور رابی سینٹر کا بلڈنگ پلان بھی منظور نہیں کروایا، لوگوں کو کروڑوں روپے کی دکانیں و دفاتر فروخت کئے لیکن قبضہ نہیں دیا، جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا۔