نیب کاہدف مخصوص، حکومتی افراد محفوظ،تاثردن بدن مضبوط،تجزیہ کار

April 16, 2019

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے جیو نیوز پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخسرو بختیار کے عدم احتساب کے حوالے سےکہا کہ نیب کے بارے میں یہ تاثر مضبوط ہوتا جارہا ہے کہ وہ کچھ لوگوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے اور حکومت کے لوگوں کو نہیں چھیڑ رہا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف خسرو بختیار کا ہی کیس نہیں روکا ہوا تحریک انصاف کے کئی لوگ ہیں جن کے کیس روکے ہوئے ہیں ۔میزبان منیب فاروق نے کہا کہ خسرو بختیار کا احتسابی عمل جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ روک دیا گیا ہے جو ڈاکیومنٹ اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں کیا اُن کو ویریفائی کیا گیا ہے اور نیب اُن کے خلاف انکوائری کرنے سے کیوں کترا رہا ہے؟تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے معاملات تیزی سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں وزراء کی تبدیلی کی بات صرف میڈیا کی زینت ، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔مسلم لیگ نون کے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ وزرا ءکی تبدیلی معتبر چینلز نے خبریں چلائی ہیں یقینا دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ وزیر خزانہ ناکام ہوگئے ہیں مگر جب وزیراعظم کا دل ہوگا تووہ انکو بدلیں گے یعنی پرفارمنس کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا ۔عمر چیمہ نے کہا کہ پچھلے سال نیب کو شکایت موصول ہوئی جب خسرو بختیار وزیر بن چکے تھے نیب ہیڈ کوارٹر نے یہ شکایت نیب ملتان کو بھیج دی کہ اس پر کام کریں اور ویریفائی کریں کہ ان میں کتنی صداقت ہے انہوں نے تفصیلی کام کیا تمام ریکارڈ کی چھان بین کی اور کئی سوالات اٹھائے کہ ایک ایسی فیملی جن کی صرف زمین تھی وہ 2004 ءء کے بعد اتنے بڑے انڈیسٹرلیسٹ کیسے بن گئے اور اُن کے اثاثوں کی مالیت سو ارب سے زیادہ ہے یہ ساری تفصیلات ڈاکیومنٹس کے ساتھ نیب ملتان نے نیب اسلام آباد کو بھیج دی کہ اس پر انکوائری آڈر کیجئے انکوائری شروع ہوجائے تو ملزم کو بلانا، گرفتا ر کرنا پڑتا ہے چیئرمین نیب نے اس معاملے پر ابھی تک کچھ نہیں کیا اور جن ڈاکیومنٹ کو دکھایا جارہا ہے ۔