کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ کی سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات

April 16, 2019

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کینیتھ مکینزی نے سعودی عرب کا دورہ کیا، دورے میں سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی کمانڈر نے سعودی فرمانرواں سے ریاض میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور امریکی کمانڈر کے درمیان ملاقات میں فوجی تعاون کے پہلوؤں اور انتہا پسندی،دہشتگردی سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں پر بات ہوئی۔

سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔