فرانس: میراتھن میں پاکستانی نژاد برطانوی قومی پرچم کے ساتھ شریک

April 16, 2019

فرانس میں ہونے والی میراتھن واک میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پاکستانی پرچم کے ساتھ حصہ لیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

فرانس کے درالحکومت پیرس میں42 کلومیٹر میراتھن ریلی میں 50 سے 60 ہزار افراد نے حصہ لیا جن میں برٹش پاکستانی محمد ظہیر آف مانچسٹر نےپاکستانی پرچم کے ساتھ حصہ لیا اور نمایاں رہے۔

جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک چیئرٹی فنڈ کےلئے کئی مراتھن ریلیوں میں شرکت کرچکے ہیں، ملک و قوم کا نام روشن کرنا ان کا مشن ہے،انشاء اللہ وہ خدمت کا اپنا مشن جلد مکمل کر لیں گے۔