شہری سندھ میں بیروزگاری، پبلک سروس کمیشن جانبدار، ضیاء عباس

April 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں، مسلم لیگ کے سابق سکریٹری ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پچھلے دس سال سےسندھ میں کوٹہ سسٹم پریکطرفہ عمل کیا جارہا ہے، شہری علاقوں کے نوجوان بے روزگار ہیں، پبلک سروس کمیشن میں جانبداری کا مظاہرہ ہو رہا ہے،کمیشن میں غیر جانب دار لوگوں کا تقرر کیا اور کراچی کو میگا سٹی کا درجہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں وفاق کی سوچ رکھنے کے بجائے علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں،کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی سے ہی ملک مالی طور پر مضبوط ہو گا،کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ سندھ حکومت کی ناہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کی اصل روح پر عمل در آمد سے ہی سندھ میں مستقل امن اوربھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔