اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے جوائنٹ وینچر کیس میں فریال تالپور کی 29 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ گز شتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔