بھارت میں طوفان اور بارشوں سے60 افراد ہلاک

April 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارت میں ریت اور گرج چمک کے طوفان نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں طوفانی موسم نے بھارت کے مغربی،وسطی اور شمالی حصے میں تباہی مچائی،متاثرہ علاقوں میں طوفان کے باعث درخت اور آسمانی بجلی گرنے سے زیادہ تر اموات ہوئیں۔

ریاست راجستھان اور مدھیہ پردیش کے علاقے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔

راجستھان میں 25،مدھیہ پردیش میں 21 ،گجرات میں 10 اور مہاراشٹر میں 7 ہلاکتیں ہوئیں۔