غیررجسٹرڈ نجی سکولوں کوایک ہفتہ کیلئے رجسٹریشن کی مہلت

April 19, 2019

لاہور ( خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کو رجسٹریشن کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ۔اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر سکول ایجوکیشن نے ٹویٹ بھی کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے ضلع لاہور کے پر ائیویٹ سکولز کو انتباہ کر دی ہے کہ ایسے سکولز جنہوں نے اپنی رجسٹریشن نہیں کروائی وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن کے لیے اپلائی کردیں۔