پرتگال: فیشن شومیں بچوں کے ریمپ پر جلوے

April 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پرتگال میں رنگا رنگ کڈز فیشن شو کا انعقاد کیا گیاجہاں فیشن کے ساتھ بچوں کے اندازبھی بدل گئے۔

فیشن ویک کے دوران منعقد ہونے والے ا س کڈز فیشن شو میں سال2019/20 کی مناسبت سے ملبوسات پیش کیے گئے۔

فیشن شو کے دوران ننھے منے بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔

پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انکی صلاحیتوں پر داد دیتے دکھائی دیئے۔