گورنر خیبر پختونخوا نے صدارتی نظام کی حمایت کردی

April 19, 2019

خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام’ جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں، بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے صدارتی نظام بہتر رہے گا، حکومت موثر ہوگی اور کرپشن رکے گی۔