گوجرخان کے قریب تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کا انکشاف

April 20, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق گوجر خان کے قریب غوری بلاک کےڈھاریاں 1معدنی کنویں سےتیل دریافت ہوا ہے۔غوری بلاک کےڈھاریاں 1ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنےکےاندازےہیں، ڈھاریاں ون سےیومیہ 372بیرل یومیہ خام تیل ملنےکےاندازےہیں، ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے۔ تیل کی نئی دریافت تحصیل گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی۔ نئی دریافت ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔