ماڈل کورٹس، 46مقدمات کا فیصلہ، قتل کے 13، منشیات کے 33کیس شامل

April 20, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز 46مقدمات کا فیصلہ سنایا جن میں قتل کے 13اور منشیات کے 33کیس شامل ہیں جبکہ دیگر مقدمات میں مجموعی طور پر 140افراد کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں دو مجرموں کو سزائے موت، چار کو عمر قید،140افراد کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں۔