عبدالحفیظ شیخ آج وزارت خزانہ کا چارج لیں گے

April 20, 2019

نئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آج وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے ۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج اسد عمر کے متبادل کے طورپر وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے۔

نئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی سنبھالیں گے جبکہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس کے علاوہ عبدالحفیظ شیخ آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔