جنوبی افریقہ: گرجا گھر کا ایک حصہ گرنے سے 13 افراد ہلاک

April 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


جنوبی افریقہ میں گرجا گھر کا ایک حصہ گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈربن کے شمال میں واقعہ علاقے میں گرجا گھر کی دیوار اور چھت کا ایک حصہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے گرگیا ، اس واقعے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 29 زخمی ہو گئے ۔

زخمی افراد کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چرچ کی چھت گرنے کا یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے مشرقی شہر ڈربن کے لانگوبو نامی قصبے میں اس وقت پیش آیا جب وہاں ایسٹر کی عبادت شروع ہوگئی تھی ۔

قامی میئر کا کہنا تھا کہ شہری غم میں ڈوبے ہوئے ہیں اور متاثرین کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ 'تمام عیسائی ان متاثرین سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں اور ہم یہاں پر چرچ، متاثرہ خاندانوں اور تعاون کے ساتھ ساتھ دعاکرنے کی خاطر حاضر ہیں۔