ایرانی وزیر خارجہ کی سانحہ اورماڑہ کی شدید مذمت

April 20, 2019

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے علاقے اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وےپر پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے پہلے تاریخی دورے پر ایران آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد، انتہا پسند اور اُن کے اسپانسرز مسلم ملکوں کے قریبی تعلقات سے خوف زدہ ہیں۔

جواد ظریف نے یہ بھی کہا کہ ایران پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ 18 اپریل کو اورماڑہ میں دہشت گردوں نے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر ان کے ہاتھ پیر باندھ کر فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔