محمد عامر پر ملک و قوم کا قرض ہے، شعیب اختر

April 20, 2019

پاکستان کے اسپیڈ اسٹار راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان کو اچھا قرار دیا ہے تاہم اُن کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ میں موقع ملنا چاہئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ عامر پر ملک و قوم کا قرض ہے، اُس کو واپس لانے کے لئے ہم نے بڑی کوشش کی، پاکستان کے لئے کھیلنے کے لئے اُسے زور لگانا چاہئے۔

شعیب اختر کا مزید کہنا ہے کہ اگر ورلڈ کپ اسکواڈ میں محمد عامر شامل نہیں ہوتا تو یہ بہت افسوسناک ہوگا، عامر کو ورلڈ کپ میں موقع ملنا چاہئے۔