شب برات پر سکھر کے تمام اضلاع میں پولیس ہائی الرٹ رہی

April 21, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے احکامات پر شب برات کے موقع پرآٹھوں اضلاع میں سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے، سکھر و لاڑکانہ رینج کے تمام اضلاع میں پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا، پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا، مساجد ، امام بارگاہوں ،قبرستانوں اور ایسے مقامات جہاں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔