چمبڑ، تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ہلاک

April 21, 2019

چمبڑ (نامہ نگار) سنجرچانگ روڈ پر بشیرآباد کے نزدیک تیز رفتار موٹر سائیکل کی گدھا گاڑی سے تصادم میں موٹر سائیکل سوار 22 سالہ پرکاش کولہی موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد رمیش اور الجی کولہی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔