لاہور: ڈرون سے ہیروئن اسمگلنگ، نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

May 26, 2024

---فائل فوٹو

لاہور میں ڈرون کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کے معاملے پر سب انسپکٹر بابر رشید کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈرون چوکی واہگہ کے علاقے بھٹہ آصف کے قریب سے ملا تھا، ڈرون کے ذریعے ہیروئن کی سپلائی کی مقدار 500 گرام ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہیروئن کی 25 گرام مقدار نمونہ بذریعہ فرانزک ایجنسی بھجوا دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔