تمام پارلیمانی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو اپنی فنڈنگ کے ذرائع سے آگاہ کردیا

April 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ ،تمام پارلیمانی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو اپنی فنڈنگ کے ذرائع سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی،نون لیگ، پیپلزپارٹی، نے فنڈنگ کرنے والوں کے نام بتا دیئے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان،جے یو آئی ف،جماعت اسلامی،ق لیگ نے فنڈنگ کرنے والوں کے نام بتا دئیے۔ذرائع نے بتایا کہ اے این پی،بی اے پی سمیت دیگر جماعتوں نے تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں،الیکشن کمیشن نے 43 غیر معروف سیاسی جماعتوں کو دوبارہ نوٹس بھجوا دیا،پارلیمنٹ سے باہر 43سیاسی جماعتوں سے فنڈنگ کرنے والوں کے نام مانگے گئے۔