ایکسائز حکام کورمضان المبارک میں ٹیکس ریکوری تیز رکھنے کی ہدایت

April 21, 2019

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں تمام ایکسائز دفاتر کو رمضان المبارک کے دوران بھی پراپرٹی ٹیکس سمیت تمام ہیڈز کی ریکوری مہم تیز رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نبیل احمد اعوان نے صوبہ بھر کے ایکسائز دفاتر کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی ہے کہ عام طور پر رمضان المبارک کے دوران ٹیکس ریکوری کی رفتار سست ہو جاتی ہے لہٰذا ٹیکس ریکوری کو معمول کے مطابق رکھنے کیلئے پلان بنائے جائیں اور اس کے مطابق ریکوری کو تیز کیا جائے تاکہ 30 جون تک رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔