کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 لوگ جاں بحق

April 21, 2019

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ مری آباد میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باوڑی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 52 سالہ حیات خان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے حیات خان موقع پر جاں بحق ہوگیا، اس کی میت سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فائرنگ مری آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دس سال کا بچہ سمیع اللہ جاں بحق ہوگیا۔